Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / بائیک پر سوار 2 افراد نقد رقم اور زیورات چھین کر فرار

بائیک پر سوار 2 افراد نقد رقم اور زیورات چھین کر فرار

حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بائیک پر سوار دو نامعلوم افراد نے ایک جوڑے کے پاس سے 2 لاکھ روپئے نقد رقم اور 3 تولے سونا چھین کر راہ فرار اختیار کی۔ یہ واقعہ شمس آباد کے موضع توٹہ پلی میں پیش آیا جہاں عبدالجلیل ساکن بورا بنڈہ متوطن محبوب نگر آج صبح آٹو کے ذریعہ محبوب نگر سے بورا بنڈہ جارہے تھے، شمس آباد کے موضع توٹہ پلی کے قریب دو نقاب پوش افراد جو بائیک پر تھے انہوں نے آٹو کو روک دیا۔ وہ آٹو ڈرائیور عادل کو چاقو کی نوک پر دھمکانے لگے اور عبدالجلیل کے پاس موجود 2 لاکھ نقد رقم اور ان کی اہلیہ پروین کے پاس موجود تین تولے سونے کے زیور چھین کر فرار ہوگئے۔ شمس آباد پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT