Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بائیک ‘ پیڑ سے ٹکرا گئی چار نوجوان برسر موقع ہلاک

بائیک ‘ پیڑ سے ٹکرا گئی چار نوجوان برسر موقع ہلاک

کریمنگر 23 اپریل ( پی ٹی آ:ی ) تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے ایک پیڑ سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں اس پر سوار چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ تمام چار افراد کی عمریں 22 سال تھیں۔ یہ لوگ ایک تیز رفتار بائیک ہر دھرمپوری سے کریمنگر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی لب سڑک رایا پٹنم گاؤں میں کل رات 9.30 بجے ایک پیڑ سے ٹکرا گئی ۔ تمام چاروں نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین کی ایس ہریش ‘ کستوری سائی ‘ کے مہیش اور وی مدھوکر کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے اور یہ سب بگارم منڈل میں بیرسانی گاوں کے ساکن بتائے گئے ہیں۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ جگتیال کو بھیج دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT