Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / بائیں بازو جماعتوں کی نریندر مودی اور کے سی آر پر تنقید

بائیں بازو جماعتوں کی نریندر مودی اور کے سی آر پر تنقید

حیدرآباد ۔ یکم مارچ (این ایس ایس) ریاست تلنگانہ کی دس بائیں بازو جماعتوں کے قائدین آج یہاں سی پی آئی (ایم) کی پہلی ریاستی کانفرنس میں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر آئے۔ سی پی آئی (ایم) نیشنل سکریٹری پرکاش کرت، سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری سی وینکٹ ریڈی اور دیگر قائدین نے اس تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا۔ بائیں بازو جماعتوں کے ان قائدین ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی تو دوسری طرف تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پرکاش کرت نے موافق کارپوریٹ پالیسیوں کو اختیار اور غریبوں کو نظرانداز کرنے کیلئے نریندر مودی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ سی وینکٹ ریڈی نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد بھی کسانوں کی خودکشی کے واقعات جاری رہنا افسوسناک ہے۔ اُنھوں نے اپوزیشن پارٹی قائدین کو اپوائنٹمنٹ نہ دینے پر کے سی آر پر تنقید کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT