بائیں بازو پر عوام کو لوٹنے کاامیت شاہ کا الزام

مادھو پور (تریپورہ) ۔11فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تریپوہ کی موجودہ حکومت کو اقتدار سے بیدخل کردیں کیونکہ بائیں بازو عوام کو لوٹ رہا ہے ۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے جو آئندہ اتوار کو مقرر ہے امیت شاہ ریاست میں عوام کے مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں ۔ راہول گاندھی کا نام لئے بغیر انہوں نے صدر کانگریس پر الزام عائدکیا کہ انہوں نے اپنے امیدوار اس لئے کھڑا نہیںکئے کیونکہ ایسا کرنے سے بائیں بازو کے ووٹ کٹ سکتے تھے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی پارٹی کو ’’ووٹ کٹوا ‘‘ کے نام سے پکارا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT