Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / بائیں بازو کا جلوس ، پولیس سے جھڑپ ، کئی زخمی

بائیں بازو کا جلوس ، پولیس سے جھڑپ ، کئی زخمی

کولکتہ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کئی بائیں بازو کارکن بشمول سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو رکن بمن بوس اور 25 ملازمین پولیس زخمی ہوگئے جبکہ بایاں محاذ کے کارکنوں کی پولیس کے ساتھ خوفناک جھڑپ ہوئی جبکہ پولیس نے ان کے جلوس کو ریاستی سیکریٹریٹ کی طرف جانے سے روک دیا تھا۔ پولیس نے لاٹھی چارج ، آبی توپوں اور آنسو گیاس کے شیلس استعمال کرکے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ جوائنٹ کمشنر راجیو مشرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 25 ملازمین پولیس بشمول اسپیشل کمشنر اور دو ڈپٹی کمشنر جھڑپوں میں زخمی ہوگئے اور مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ بائیں بازو کارکنوں نے منصوبہ بند طریقے سے پتھر اور اینٹیں اٹھا رکھی تھیں۔ بائیں محاذ کے صدرنشین بمن بوس نے الزام عائد کیا کہ وہ زخمی ہوگئے کیونکہ پولیس ترنمول کانگریس کے رضا کاروں کی طرح رویہ اختیار کئے ہوئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ 110 سے زیادہ بائیں بازو کارکن زخمی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT