Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / بائیں بازو کو سبق سکھانے کیلئے ایک منٹ نہیں لگتا : ممتابنرجی

بائیں بازو کو سبق سکھانے کیلئے ایک منٹ نہیں لگتا : ممتابنرجی

کولکتہ ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج سی پی آئی ایم زیرقیادت بائیں بازو محاذ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ کل پولیس کے ساتھ تصادم کرکے وہ تشدد برپا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے بائیں بازو سے کہا کہ وہ خود کو اس طرح کے تشدد باز رکھے کیونکہ تشدد کے حربے کام نہیں آئیں گے۔ ترنمول کانگریس سربراہ نے کہا کہ بائیں بازو کو سبق سکھانے کیلئے ایک منٹ نہیں لگے گا لیکن ان کی پارٹی تشدد پر ایقان نہیں رکھتی۔ جو لوگ عوام الناس میں بدامنی پھیلا کر اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنا چاہتے ہیں انہیں کچھ نہیں ملے گا کیونکہ مغربی بنگال کے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔ اب بائیں بازو دوبارہ اقتدار کے حصول کیلئے تشدد کا سہارا لے رہا ہے۔ ممتابنرجی نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بائیں بازو ہمارا مقابلہ کرنا چاہتی ہے تو آپ اپنی 34 سالہ حکمرانی کے دوران انجام دیئے گئے کاموں کی فہرست پیش کریں۔  آپ لوگوں نے ان 34 برسوں میں کچھ نہیں کیا ۔

TOPPOPULARRECENT