Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / بائیں بازو کی جماعتوں کا 8 فبروری کو آندھرا پردیش بند

بائیں بازو کی جماعتوں کا 8 فبروری کو آندھرا پردیش بند

وجئے واڑہ 3 فبروری ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں بائیں بازو کی جماعتوں نے 8 فبروری کو بند کا اعلان کیا ہے ۔ یہ بند مرکزی حکومت کے مخالف عوام بجٹ میں ریاست کے ساتھ ناانصافی کے خلاف منظم کیا جا رہا ہے ۔ ایک مشترکہ اعلامیہ میں سی پی آئی اور سی پی ایم کے علاوہ سی پی آئی ایم ایل اور طلبا و لیبر تنظیموں نے عوام اور طلبا سے کہا کہ وہ اس بند میں حصہ لیتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں۔ ان جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت نے جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے انہیں بھاری رقومات فراہم کی ہیں اور آندھرا پردیش کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ ان جماعتوں نے کہا کہ مرکزی بجٹ 2018 میں غریبوں اور ملک کی دیہی معیشت کو نظر انداز کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT