Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بائی پاس سڑک کی تعمیر کیلئے رقمی منظوری

بائی پاس سڑک کی تعمیر کیلئے رقمی منظوری

تانڈور ۔ 29جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر تا چنچولی ہائی وے بائی پاس روڈ کی تعمیر کیلئے حکومت نے 78 کرور روپئے کی منظوری دی ہے جو 180 فٹ چوڑی ہوگئی اس کیلئے 192 ایکڑ خانگی اراضی حاصل کی جائے گی ۔ اس مجوزہ تعمیر کے دوران چھوٹے بڑے جملہ 37 برج تعمیر کئے جائیں گے ۔ آر اینڈ بی ذرائع کے مطابق کوکٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک اور برج بھی تعمیر کیا جائے گا ۔ حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی انتخابات کے بعد ریاستی وزیر کے ٹی آر کوڑنگل کے قریب اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ مجوزہ بائی پاس سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد گاڑیاں تانڈور شہر میں داخل ہوئے بغیر چنچولی گلبرگہ کی طرف روانہ ہوجائیں گی ۔ توقع ہے کہ حادثات میں کمی واقع ہوگی ۔ موجودہ سڑک پر چھوٹی گاڑیوں کیلئے ٹریفک کا ہجوم کم ہوجائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT