Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بابائے قوم کے اصولوں پر کاربند رہنے کا مشورہ

بابائے قوم کے اصولوں پر کاربند رہنے کا مشورہ

میدک میں گاندھی جینتی تقریب سے ضلع کلکٹر بھاری ہولیسکری کا خطاب
میدک /3 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 148 میں یوم پیدائش تقاریب کا مختلف سیاسی جماعتوں کے علاوہ سرکاری سطح پر دفتر ضلع کلکٹریٹ پر روایتی جوش وخروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔ دفتر ضلع کلکٹریٹ پر ضلع کلکٹر بھارتی ہولیسکری اور دیگر شریک عہدیادروں نے بابائے قوم کے پورٹریٹ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے زبردست خراج ادا کیا ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ بابائے قوم کے اصولوں پر کاربند ہوتے ہوئے ملک کی خدمات انجام دینے پر زور دیا ۔ اس موقع پر ڈی ار او سیتاراما راؤ ، ڈی ای او سروجنی دیوی انچارج ڈی پی آر او مسٹر جئے راج ، ڈی سی او وینکٹ ریڈی ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر واجی ریڈی ، ڈسٹرکٹ آفیسر اوزان مسٹر سرینواس ریڈی ، وٹرنری ضلع آفیسر اشوک کمار ، اسٹیٹ ڈائرکٹر تعلیمات مسٹر چکریا کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ اسی طرح میدک ٹاون کے رام داس ایکس وے یہ واقع مہاتما گاندھی جی کے مجسمہ پر مقامی ویشا طبقہ کے قائدین نے ٹی چندرا پیال کی قیادت میں بابائے قوم کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ ان کے ہمراہ وائس چیرمین بلدیہ مسٹر واگی اشوک ، شیام راؤ ، ٹی رامو اور کونسلر بلدیہ وینکٹ رمنا بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر چندراپال قائد وشیا نے خطاب کرتے ہوئے مہاتما گاندھی کے نظریات پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک مصنف پروفیسر کانچہ ایلیا نے اپنی کتاب تحریر کرتے ہوئے ویشاء طبقہ کی بے عزتی کی اور کہا کہ مسٹر ایشیال نے اپنی کتاب کا نام ویشا سماجی اسملگر رکھا ۔ اس طرح ذات پات کے خلاف اور مذہبی جذبات کے خلاف بیانات دینے اور تحریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ۔ تلگودیشم پارٹی میدک ٹاون کی جانب سے صدر ٹاون تلگودیشم مسٹر محمد افضل کی قیادت میں بابائے قوم کے مجسمہ کو گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر مانک ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔ دفتر ڈپٹی اسپیکر کیمپ پر اور دفتر بلدیہ پر صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملک ارجن گوڑ نے مہاتما گاندھی کے پورٹریٹ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر وائس چیرمین بلدیہ مسٹر واگی اشوک ، بلدی کونسلرس وینکٹ رمنا ، آر کے سرینواس اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT