Saturday , January 20 2018
Home / Top Stories / بابا رامپال کے آشرم سے پولیس اور فوج کے کارندے گرفتار

بابا رامپال کے آشرم سے پولیس اور فوج کے کارندے گرفتار

چندی گڑھ ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع حصار میں بروالا کے مقام پر واقع متنازعہ بابا رامپال کے آشرم سے 6 سیکوریٹی اہلکاروں بشمول ایک فوجی اور ایک ہیڈ کانسٹبل کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جب پولیس اس تانترک کو پکڑنے کے لیے آشرام پر دھاوا بول دیا تھا ۔ حکومت ہریانہ نے آج ہائی کورٹ میں یہ اطلاع دی سخت سیکوریٹی کے درمیان بابا رامپال اور ان کے

چندی گڑھ ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع حصار میں بروالا کے مقام پر واقع متنازعہ بابا رامپال کے آشرم سے 6 سیکوریٹی اہلکاروں بشمول ایک فوجی اور ایک ہیڈ کانسٹبل کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جب پولیس اس تانترک کو پکڑنے کے لیے آشرام پر دھاوا بول دیا تھا ۔ حکومت ہریانہ نے آج ہائی کورٹ میں یہ اطلاع دی سخت سیکوریٹی کے درمیان بابا رامپال اور ان کے دو ساتھیوں رام کٹور ڈھکا اور او پی ہوڈا کو ڈیویژن بنچ کے روبرو پیش کیا گیا ۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی تاہم ملزمین کو دوبارہ حاضر ہونے کی ہدایت دی ، پر ہجوم عدالت کے کمرہ میں 55 منٹ کی کارروائی کے دوران ہریانہ حکومت کے وکیل نے حلفنامہ کے 2 سیٹس پیش کئے ۔ ایک حلفنامہ ڈائرکٹر جنرل پولیس سرینواس وشسٹ اور دوسرا حلفنامہ ایڈیشنل چیف سکریٹری بی کے مہاپترا کی جانب سے داخل کیا گیا ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس نے اپنے حلفنامہ میں بتایا کہ بابا رامپال کو پکڑنے کے لیے جب پولیس آشرم میں داخل ہوئی اس وقت مزاحمت کرنے پر 6 محافظین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار شدگان میں 4 کا تعلق فوج سے ہے ۔ جس میں 3 سبکدوش فوجی اور ایک برسر خدمت فوجی اور 2 پولیس بشمول ایک معطل شدہ اور برسر خدمت اہلکار شامل ہے ۔ باقیماندہ افراد میں ایک کا تعلق نیپال سے ہے ۔ ہائی کورٹ بنچ سے وزارت دفاع اور ہریانہ پولیس کو ہدایت دی کہ گرفتار شدگان کے خلاف کی گئی کارروائی پر ایک رپورٹ آئندہ سماعت تک پیش کرے ۔ ہریانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے دوسرے حلفنامہ میں بتایا کہ بروالا ٹاون میں رامپال کے مختلف بینکوں میں 10 کھاتے تھے جس میں 1.32 کروڑ روپئے پائے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT