Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / بابا رام دیو کی دروغ گوئی کا پردہ فاش،پدم ایوارڈ کی فہرست شامل ہونے کا کھوکھلا دعویٰ

بابا رام دیو کی دروغ گوئی کا پردہ فاش،پدم ایوارڈ کی فہرست شامل ہونے کا کھوکھلا دعویٰ

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : نامور فلمی کہانی نویس سلیم خاں ، سابق سفارتکار کے ایس باجپائی اور مذہبی شخصیتیں شری روی شنکر ، محمد برہان الدین صاحب اور ماتا امریتا نندا مائی نے جاریہ سال پدم ایوارڈس قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ بابا رام دیو کا نام اس اعزاز کے لیے زیر غور نہیں تھا ۔ قانون حق معلومات کے تحت یہ اطلاع دی گئی اس

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : نامور فلمی کہانی نویس سلیم خاں ، سابق سفارتکار کے ایس باجپائی اور مذہبی شخصیتیں شری روی شنکر ، محمد برہان الدین صاحب اور ماتا امریتا نندا مائی نے جاریہ سال پدم ایوارڈس قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ بابا رام دیو کا نام اس اعزاز کے لیے زیر غور نہیں تھا ۔ قانون حق معلومات کے تحت یہ اطلاع دی گئی اس خصوص میں باوقار شہری اعزازات کے لیے نامزد افراد کی فہرست طلب کی گئی تھی لیکن تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا گیا ۔ تاہم وزارت داخلہ نے بتایا کہ فلم رائٹر سلیم خاں ، سابق ڈپلومیٹ کے ایس باجپائی اور مذہبی شخصیتیں شری روی شنکر ، مرحوم محمد برہان الدین صاحب اور ماتا امریتا نندامائی نے پدم ایوارڈس قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

ایک آر ٹی آئی رکن سبھاش اگروال نے وزارت داخلہ سے پدم ایوارڈس کے لیے منتخبہ افراد کی فہرست طلب کی تھی ۔ جو کہ انہیں ویب سائٹ فراہم کردی گئی لیکن اس میں یوگا گرو رام دیو کا نام شامل نہیں تھا ۔ واضح رہے کہ 26 جنوری 2015 کو ایوارڈس پیش کرنے سے 2 دن قبل بابا رام دیو نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ایوارڈ کی فہرست سے ان کا نام نکال دینے کی خواہش کی تھی کیوں کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ ایوارڈ کے لیے ان کا نام بھی زیر غور ہے ۔ اگرچیکہ پدم ایوارڈس کمیٹی کا اجلاس 31 اکٹوبر اور 5 دسمبر 2014 کو متواتر منعقد ہوگی لیکن اجلاس کی روئیداد قلمبند نہیں کی گئی تھی ۔

وزارت داخلہ نے آر ٹی آئی کارکن کے ایک سوال پر یہ جواب دیا اور بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ایوارڈس کے لیے منتخبہ افراد کی فہرست مذکورہ کمیٹی کو روانہ کردی گئی تھی تاکہ سفارش کردہ ناموں پر غور و خوص کے بعد قطعی فیصلہ کرسکیں ۔ تاہم وزارت داخلہ نے ان افراد کے انکشاف سے انکار کردیا جن کے نام سفارش کرنے کے بعد سی بی آئی ، انٹلی جنس بیورو اور ٹیکس اتھارٹیز نے اعتراض کیا تھا اور بتایا کہ یہ اطلاعات صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے جس کا افشاء آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت نہیں کیا جاسکتا ۔ حال ہی میں بابا رام دیو نے یہ کہتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا تھا کہ پدم ایوارڈس کے لیے سیاسی پیروی ( لابئینگ ) کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT