Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / بابا رام رحیم کیس پر عدالتی فیصلہ: جموں سے جانے والی ٹرینیں منسوخ

بابا رام رحیم کیس پر عدالتی فیصلہ: جموں سے جانے والی ٹرینیں منسوخ

جموں25اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ بابا گرمیت رام رحیم کے خلاف عصمت دری معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے پیش نظر جموں سے ملک کے مختلف حصوں کی طرف روانہ ہونے والے کم از کم 10 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا ‘بابا رام رحیم کیس فیصلے کے تناظر میں ہریانہ اور پنجاب میں پائی جارہی صورتحال کے پیش نظر جموں توی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی کم از کم 10 ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا’۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرینوں کی منسوخی کے باعث پلیٹ فارموں پر مسافروں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے ۔

ڈیرا گروپ سربراہ کیخلاف فیصلے کے بعد تشدد پر
راجناتھ سنگھ کی حامیوں سے امن کی اپیل
نئی دہلی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج عوام بالخصوص گرمیت رام رحیم سنگھ کے حامیوں سے ریپ کیس میں ڈیرا سچا سودا کے سربراہ کو مجرم قرار دیئے جانے کے تناظر میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ اُنھوں نے یہاں میڈیا والوں سے کہاکہ ہریانہ، پنجاب اور چندی گڑھ کی آج کے عدالتی فیصلے کے تناظر میں صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ وہ ہریانہ اور پنجاب کے چیف منسٹروں منوہر لال کھتر اور امریندر سنگھ سے بات کی ہے اور وزرائے اعلیٰ نے اُنھیں تازہ صورتحال اور معمول کے حالات کی بحالی کیلئے کئے جارہے اقدامات سے واقف کرایا۔ راج ناتھ سنگھ نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور اُن کی راجستھانی ہم منصب وسندھرا راجے سے بھی بات کی۔

 

 

TOPPOPULARRECENT