Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / ایک ہی خاندان کے چار افراد مردہ پائے گئے، خودکشی کا شبہ

ایک ہی خاندان کے چار افراد مردہ پائے گئے، خودکشی کا شبہ

حیدرآباد: مغربی بنگال کے ایک خاندان کے چار افراد اپنے مکان میں مردہ پائے گئے ۔

پولیس شبہ ظاہر کر رہی ہے کہ معاشی حالات سے پریشان ہو کر اس خاندان نے یہ اقدام کیا ہے ۔مہلوکین کی شناخت ۳۷؍ سالہ سوروپ جی داس جو پیشہ سے سنار ہے۔اس کی بیوی اور اس کے دو بچے جن میں ایک شیر خوار ہے ۔ کل رات اپنے مکان میں مردہ پائے گئے۔پولیس نے مزید کہا کہ معاشی حالات سے تنگ آکر انہوں نے یہ اقدام کیا ہوگا۔پولیس کو اس بات کا علم تب ہوا جب سوروپ کے ایک دوست نے سوروپ کو فون کیا ۔۔مسلسل فون کرنے کے باوجود ان کے فون کا جواب نہیں دینے پر اس نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

پولیس نے جب سوروپ کے مکان گئی تو مکان اندر سے قفل تھا۔پولیس گھر کا دروازہ توڑکر اندر داخل ہوئی ۔اندر یہ چار لاشیں پڑی ہوئی پائی گئیں۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT