Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / بابراعظم نے ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

بابراعظم نے ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے ہندوستان کے مایہ ناز بیٹسمین ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ونڈے میں سنچری اسکور کی جو 30 ستمبر 2016 ء کے بعد ایک سال کے دوران ان کی چھٹی سنچری تھی۔اس عرصے کے دوران ہندوستانی بیٹسمین ویراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 28 میچس کھیلے لیکن وہ محض 5 سنچریاں بناسکے۔آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے جنہوں نے 21 میچس کھیل کر 7 سنچریاں بنائیں اور سب پر سبقت لے گئے۔بابراعظم کی کامیابیوں میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنا بھی شامل ہے جو انہوں نے صرف 16 اننگز میں مکمل کیے۔بابر سے پہلے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈ تھے جنھوں نے یہ کارنامہ 19 اننگز میں انجام دیا۔آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ 19 اور انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ 21 اننگز میں 1,000 رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT