Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / بابری مسجد:عدالت کو گمراہ کرنے کی سازش شیعہ وقف بورڈ کو استعمال کیا جارہا ہے : انیس درانی

بابری مسجد:عدالت کو گمراہ کرنے کی سازش شیعہ وقف بورڈ کو استعمال کیا جارہا ہے : انیس درانی

نئی دہلی 02نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مسلم انڈینس کونسل کے چیئرمین انیس درّانی نے بعض گوشوںکے اس خیال سے اتفاق کیا کہ ایودھا معاملہ میں بابری مسجد کا مقدمہ کمزور کرنے اور ہندستانی عوام کو گمراہ کرنے کے لئے خطرناک سازش رچی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ 5 ڈسمبر سے مقدمہ کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اس لئے مودی حکومت مبینہ طور پرعدالت کی رائے کو متاثر کرنے یا گمراہ کرنے کے لئے طرح طرح کے تماشے کررہی ہے ۔ اس کا مقصد عدالتی فیصلہ سے قبل ہی بابری مسجد کی وقف اراضی پر کسی ایسے رام جنم بھومی ٹرسٹ کے ذریعہ رام مندر کی تعمیر شروع کرانا ہے جو ہمیشہ سنگھ پریوار اوربی جے پی کا وفادار رہے ۔ انہوں نے کہا کہ دستاویزی طور پر ایک صاف ستھرے ملکیت کے دیوانی مقدمہ کو الجھانے کے لئے شیعہ وقف بورڈ کے وسیم رضوی کے ذریعہ گمراہ کن بیا نات دیئے جارہے ہیں ۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ ایودھیا مسئلے کے حل کا نیا فارمولہ تیار ہورہا ہے ۔ انیس درّانی نے پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کے اس بیان کا بھی خیر مقدم کیا ہے کہ بابری مسجد پر عدالت عظمی کا فیصلہ ہی قابل قبول ہوگا ۔ مگر انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ آخر بورڈ کے بعض ممبرس شری شری روی شنکر سے نجی ملاقاتیں کیوں کرتے ہیں ؟ ‘ انہوں نے پرسنل لاء بورڈ کے ممبران سے درخواست کی کہ وہ اب ذاتی حیثیت سے بھی مصالحتی عمل میں شامل نہ ہوں اور عدالتی فیصلہ کا انتظار کریں ۔

TOPPOPULARRECENT