Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / بابری مسجد شہادت اور گجرات فسادات کیلئے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا مطالبہ آج تک ایک بھی مجرم کو سزا نہیں ملی ، مودی انسان نہیں ڈراؤنی

بابری مسجد شہادت اور گجرات فسادات کیلئے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا مطالبہ آج تک ایک بھی مجرم کو سزا نہیں ملی ، مودی انسان نہیں ڈراؤنی

لکھنو ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر بینی پرساد ورما نے خاتون کی جاسوسی معاملہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشیل کمیشن قائم کرنے مرکز کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایودھیا میں متنازعہ ڈھانچہ کو منہدم اور مابعد گودھرا فسادات کے مجرمین کو سزا کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا ۔ بینی پرساد ورما نے کہا کہ بابری مسجد شہید ہ

لکھنو ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر بینی پرساد ورما نے خاتون کی جاسوسی معاملہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشیل کمیشن قائم کرنے مرکز کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایودھیا میں متنازعہ ڈھانچہ کو منہدم اور مابعد گودھرا فسادات کے مجرمین کو سزا کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا ۔ بینی پرساد ورما نے کہا کہ بابری مسجد شہید ہوئے 22 سال گزر گئے ۔ گودھرا فسادات کے 12 سال بعد بھی ان مقدمات میں ایک ملزم کو تک سزا نہیں دی گئی ۔ ان مقدمات میں مجرم پائے جانے والوں کو سزا یقینی بنانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جانی چاہئے ۔

کانگریس لیڈر نے الزام عائد کیا کہ 2002 اور 2006 کے مابین گجرات میں کئی فرضی انکاونٹرس ہوئے اور ان کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دی گئی ۔ بینی پرساد ورما نے کل رات اترپردیش میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا موازنہ ’ڈراؤنی بھوت ‘ سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص جو ملک میں ہندو اور مسلمان کے درمیان تفریق کرتا ہے اور ان میں نفرت پیدا کرتا ہے ۔ وہ انسان نہیں ہوسکتا بلکہ وہ ایک عجیب الخلقت مخلوق ہے جس سے سب خوفزدہ ہیں ۔ مودی کو یہ وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ انسان ہے یا نہیں ۔ گجرات میں عوام کے قتل عام کو وہ ( مودی ) ردعمل قرار دیتے ہیں ۔ وہ مسلمانوں کی یہ کہتے ہوئے بے عزتی کرتے ہیں کہ اگر کتے کا بچہ بھی گاڑی کے نیچے آجائے تو انہیں تکلیف پہنچتی ہے ۔ انہوں نے کہ کہ مودی کی طرح کے لوگ ملک اور جمہوریت کے دشمن ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT