Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / شاذیہ علمی نے کپل سبل کے بیٹے سے معافی مانگی

شاذیہ علمی نے کپل سبل کے بیٹے سے معافی مانگی

نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے شروع کئے گئے معافی مانگنے کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے اب بی جے پی لیڈر شاذیہ علمی نے بھی کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل کے بیٹے امیت سبل سے معافی مانگی ہے۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں دئے گئے درخواست میں شاذیہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کارکن ہونے کے دوران انہوں نے امیت سبل پر جو قابل اعتراض تبصرہ کیا تھااس کے لئے معافی مانگتی ہیں۔شاذیہ اور امیت سبل کی طرف سے دائر کئے گئے جوائنٹ درخواست پر سماعت کے بعد ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ وشال نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔کورٹ میں شاذیہ علمی کی درخواست پر امیت سبل نے کہا کہ وہ معافی قبول کرتے ہیں۔تاہم مذکورہ صورت میں عاپ کے سابق لیڈر او ر وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔اسی معاملہ میں معافی مانگنے کے بعد کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا پر عزت ہتک کا مقدمہ ختم کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT