Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / بابری مسجد کیس: اہم مدعی اقبال انصاری کی جان کو خطرہ

بابری مسجد کیس: اہم مدعی اقبال انصاری کی جان کو خطرہ

فیض آباد ۔15فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بابری مسجد کے اہم مدعی اقبال انصاری کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ، جس کو لے کر جمعرات کو انہوں نے ضلع مجسٹریٹ سے بھی ملاقات کی اور اپنی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سے ملنے کیلئے کئی لوگ لگاتار آرہے ہیں ، جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چار سیکورٹی اہلکار ہوا کرتے تھے ، مگر اب انتظامیہ نے صرف ایک سیکورٹی گارڈ کے سہارے انہیں چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے ڈی ایم سے سیکورٹی میں اضافہ کی فریاد بھی کی۔اقبال انصاری نے کہا کہ ہم اپنی سیکورٹی کیلئے کچہری کا چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ ہمارے یہاں آتے جاتے رہتے ہیں، میڈیا سے لے کر سیاسی اور سبھی تنظیموں سے وابستہ افراد دن بھر ہمارے یہاں آتے رہتے ہیں ، اس لئے ہمیں اپنی جان خطرے میں نظر آرہے ہیں‘ قابلذکر ہے کہ کچھ دنوں سے ایودھیا تنازعہ ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہے اور لوگ اقبال انصاری سے لگاتار ملاقاتیں کررہے ہیں۔ گزشتہ سال شری شری روی شنکر نے بھی ان سے ملاقات کی تھی۔ تاہم اقبال انصاری نے اس کو صرف ایک سیاسی نوٹنکی قرار دیا تھا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ اب صلح کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT