Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / بابری مسجد کی بازیابی کیلئے خواتین کا دعائیہ اجتماع

بابری مسجد کی بازیابی کیلئے خواتین کا دعائیہ اجتماع

حیدرآباد ۔ /3 ڈسمبر (راست) خواتین سعیدآباد کی پریس نوٹ کے بموجب خواتین سعیدآباد کی جانب سے بازیابی بابری مسجد کیلئے /5 ڈسمبر کو چار بجے شام ایک دعائیہ اجتماع عیدگاہ اجالے شاہؒ سعیدآباد منعقد کیا جارہا ہے ۔ تاکہ 22 برس کے اس طویل اور صبر آزما عرصہ میں ہم مسلمانان ہند کی جانب سے بازیابی بابری مسجد کی جدوجہد کے سلسلہ میں جو بزدلی اورغفلت

حیدرآباد ۔ /3 ڈسمبر (راست) خواتین سعیدآباد کی پریس نوٹ کے بموجب خواتین سعیدآباد کی جانب سے بازیابی بابری مسجد کیلئے /5 ڈسمبر کو چار بجے شام ایک دعائیہ اجتماع عیدگاہ اجالے شاہؒ سعیدآباد منعقد کیا جارہا ہے ۔ تاکہ 22 برس کے اس طویل اور صبر آزما عرصہ میں ہم مسلمانان ہند کی جانب سے بازیابی بابری مسجد کی جدوجہد کے سلسلہ میں جو بزدلی اورغفلت بر تی گئی ہے ۔ اس گناہ اور جرم کی بارگاہ رب العزت میں معافی طلب کریں ، بابری مسجد کی بازیابی کیلئے گڑگڑاکر دعائیں مانگیں اور اس عزم کی تجدید کریں کہ ہم بازیابی بابری مسجد تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور ہمیشہ اپنے دلوں میں اس کی یاد کو تازہ رکھیں گے ۔ انشاء اللہ ٹھیک چار بجے شام نماز عصر میں قنوت نازلہ پڑھی جائے گی ۔ملت کی غیور باعزم خواتین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نونہالوں کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت فرماکر بابری مسجد سے اپنی دلی وابستگی کا ثبوت دیں اور ایمانی غیرت کا مظاہرہ کریں ۔
سنی مرکز میں تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد 3 ڈسمبر (راست) تحریک اسلامی کے زیراہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 4 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT