Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بابری مسجد کی شہادت پر اظہار رنج و غم

بابری مسجد کی شہادت پر اظہار رنج و غم

کریم نگر ۔5 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانان کریم نگر علماء کرام اور تمام مسلم قائدین بابری مسجد کی شہادت کے 23سال گذرنے کے باوجود اب تک انصاف نہ ملنے پر افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کرتے ہیں ۔ ہندوستان جیسے عظیم سیکولر ملک میں بھی اتنے بڑے حادثہ اور مذہبی تشخص کو نقصان پہنچانے کے بعد بھی مجرموں کو سزا نہیں دی گئی اور واقعہ اب تک عدالت میںزیرالتواء ہوتا چلا آرہا ہے ۔ ہم تمام مسلمان ہمیشہ کی طرح اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ بابری مسجد کا مسئلہ ہی نہیں ‘ کسی بھی مسئلہ میں ہم عدالت عالیہ کے فیصلہ کو قبول کریں گے اور حکومت وقت اور عدلیہ سے امید اور گذارش کرتے ہیں کہ فاسٹ کورٹ کے ذریعہ اس زیرالتواء معاملہ کو جلد از جلد حل کرکے مسلمانوں کو چین و سکون اور اطمینان کی سانس لینے کا موقع دیں ۔ ہم تمام مسلمانان کریم نگر حکومت خاص کر پولیس محکمہ سے یہ بھی گذارش کرتے ہیں کہ مسجد مندر کسی بھی مذہبی تشخص کو نقصان پہنچاکر سستی شہرت حاصل کرنے یا ملک میں نقص امن پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کریں ۔ خاص کر 6ڈسمبر کو کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں ۔
یلاریڈی :  بابری مسجد کی 23ویں برسی کے موقع پر یلاریڈی مستقر پر تمام مسلمانوں نے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے تجارتی ادارے بند رکھیں اور سیاہ بیاچس لگاکر یوم سیاہ کی حمایت کریں ۔ صدر تنظیم المساجد جناب شیخ غیاث الدین نے کہا کہ یکشنبہ کو یوم سیاہ کے موقع پر تمام مسلمان مسجد عثمانیہ پر جمع ہوں جہاں سے ریالی کی شکل میں نکل کر تحصیلدار کو میمورنڈم دیا جائے گا ۔ انہوں نے پُرامن ریالی منظم کرنے کی اپیل کی ۔ بابری مسجد کو شہید کئے ہوئے اتنا طویل عرصہ گذر گیا لیکن ملک کے مسلمانو کو آج تک انصاف نہ مل سکا جس سے ملک کے مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس آج تک برقرار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT