Thursday , November 23 2017
Home / انتقال نام / بابری مسجد کے متولی جناب ہاشم انصاری کی غائبانہ نماز جنازہ

بابری مسجد کے متولی جناب ہاشم انصاری کی غائبانہ نماز جنازہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب ہاشم انصاری متولی بابری مسجد ایودھیا فیض آباد و مدعی ملکیت مقدمہ بابری مسجد کا انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 90 سال کے لگ بھگ تھی ۔ مرحوم نے باوجود غربت کے مقدمہ کی پیروی سے دستبرداری کے عوض بڑی سے بڑی رشوت کو ٹھکرادیا اور ہر قسم کے خوف و تشدد کے باوجود ایودھیا سے اپنا مکان خالی نہیں کیا ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما دے ۔ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بابری مسجد کے ملکیت مقدمہ میں مسلمانوں کو کامیابی عطا فرمائے ۔ آمین ۔ مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد حضرت اجالے شاہؒ سعید آباد میں ادا کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT