Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / بابری مسجد ۔ رام مندر مقدمہ کی عاجلانہ سماعت پر سپریم کورٹ کا عنقریب فیصلہ

بابری مسجد ۔ رام مندر مقدمہ کی عاجلانہ سماعت پر سپریم کورٹ کا عنقریب فیصلہ

نئی دہلی ۔ /21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی اراضی تنازعہ پر الہ آباد ہائی کورٹ فیصلہ کو چیلنج سے متعلق درخواست کے بشمول دیگر تمام ممتعلقہ درخواستوں پر عاجلانہ سماعت کے لئے فیصلہ کیا جائے گا ۔ چیف جسٹس جے ایس کھیہر اور جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ پر مشتمل بنچ نے اس مقدمہ کی عاجلانہ سماعت کیلئے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی درخواست پر کہا کہ ’’ہم اس پر فیصلہ کریں گے ‘‘ ۔ سوامی نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اصل مرافعہ گزشتہ سات سال سے عدالت عظمیٰ میں زیرتصفیہ ہے اور ان پر عاجلانہ سماعت کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT