Monday , May 28 2018
Home / کھیل کی خبریں / بابر پاکستانی ٹیم کیلئے کوہلی بننے کے خواہاں

بابر پاکستانی ٹیم کیلئے کوہلی بننے کے خواہاں

کراچی ۔19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے کامیاب بیٹسمین بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنا ہیرو قرار دیدیا۔ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جاتا ہے کیا وہ آپ کے آئیڈیل ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ وہ کوہلی کے بجائے ابراہام ڈی ویلیئرز سے زیادہ متاثر ہیں کیونکہ انہوں نے ابتدا سے ہی جنوبی افریقی بیٹسمین کی بیٹنگ کو بہت گہرائی کیساتھ دیکھا اور وہ انکی طرح کھیلنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ ابراہام ڈی ویلیئرز کے علاوہ ہاشم آملا اور کوہلی کو بھی ذہن میں رکھتے ہیں۔ ایک بیان میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بابراعظم کا موازنہ کوہلی سے کیا لیکن بابر اعظم نے کہا ہیکہ ان میں اور کوہلی میں بہت زیادہ فرق ہے ۔

TOPPOPULARRECENT