Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بابو جگجیون رام کی آج یوم سالگرہ ، بشیر باغ پر ٹریفک تحدیدات

بابو جگجیون رام کی آج یوم سالگرہ ، بشیر باغ پر ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( این ایس ایس) : حیدرآباد سٹی ٹریفک پولیس نے مجسمہ بی جے آر واقع نزد لال بہادر اسٹیڈیم پر منعقد شدنی آنجہانی بابو جگجیون رام کی سالگرہ تقریب کے پیش نظر شام 5 تا 10 بجے شب کے درمیان ٹریفک تحدیدات کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب چیاپل روڈ نامپلی سے مجسمہ بی جے آر جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ یہاں کی ٹریفک کے رخ کو اے آر پٹرول پمپ سے پی سی آر روانہ کی جائے گی ۔ جب کہ ایس بی ایچ گن فاونڈری تا پریس کلب بشیر باع فلائی اوور کی ٹریفک کے رخ کو چیاپل براہ ایس بی ایچ گن فاونڈری موڑ دیا جائے گا ۔ اسی طرح رویندرا بھارتی اور ہل فورٹ کی ٹریفک کو بی جے آر مجسمہ کی جانب جانے نہیں دیا جائے گا ۔ جس کو کے ایل کے بلڈنگ فتح میدان سے سجاتا ہائی اسکول کی طرف روانہ کی جائے گی ۔ بشیر باغ فلائی اوور سے آنے والی ٹریفک کو مجسمہ بی جے آر کی جانب جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ جس کو ایس بی ایچ گن فاونڈری سے روانہ کردی جائے گی ۔ حیدرآباد سٹی ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے تعاون کرنے اور تبدیل شدہ راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT