Monday , December 18 2017
Home / دنیا / بابی جندال صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار

بابی جندال صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار

واشنگٹن 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لوئشیانہ کے گورنر بابی جندال جو ایسے پہلے ہندوستانی نژاد امریکی شہری ہیں جو امریکی صدر کے عہدہ کے لئے بحیثیت امیدوار میدان میں تھے۔ تاہم حالات کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ گزشتہ دو تین پرائمریز کے دوران بابی جندال کا موقف مستحکم ہی تھا لیکن اس کے بعد جندال کی تائید میں بتدریج کمی آتی گئی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ’’یہ میرا وقت نہیں ہے‘‘ کہہ کر مقابلہ سے ہی دستبردار ہوگئے۔ 44 سالہ جندال نے کہاکہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے اور اُنھیں ایسا لگتا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے مقابلہ آرائی کرنا فی الحال اُن کی قسمت میں نہیں ہے۔ لہذا وہ مقابلہ سے دستبردار ہورہے ہیں۔ بابی جندال کے اس اچانک جاری کئے گئے بیان نے امریکی سیاسی پنڈتوں کو حیرت زدہ کردیا۔ اُنھوں نے کہاکہ امریکہ کے صدر کے عہدہ کے لئے انتخابات میں حصہ لینا ہی ایک انتہائی اعزاز کی بات ہے۔ جسے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ میرے باپ 45 سال پہلے امریکہ آئے تھے۔ جندال نے کہاکہ ری پبلکن ہی ایسی پارٹی ہے جو ملک میں ترقی و فروغ کے لئے کام کرتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اب وہ اُس تھینک ٹینک سے وابستہ ہوجائیں گے جس کا انھوں نے کچھ عرصہ قبل آغاز کیا تھا اور اس طرح ہم امریکہ کی مزید ترقی اور فروغ اور دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی کو جیتنے کی طرف پوری توجہ مبذول کریں گے خصوصی طور پر انتہا پسند اسلام کو شکست فاش دینا ہے۔

TOPPOPULARRECENT