Monday , December 18 2017
Home / دنیا / بابی جندال کی انتخابی مقبولیت میں معمولی بہتری

بابی جندال کی انتخابی مقبولیت میں معمولی بہتری

واشنگٹن 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار بابی جندال کی مقبولیت کی شرح میں معمولی بہتری پیدا ہوئی ہے جو آئیوا کی خصوصی طور پر اہم سمجھی جانے والی پرائمری کے بعد والا موقف ہے۔ 44 سالہ بابی جندال حالانکہ اپنی تمام تر توانائیاں آئیوا میں جھونک رہے ہیں لیکن اُن کی شرح مقبولیت میں صرف ایک درجہ بہتری آئی ہے۔ 17 ری پبلکن امیدواروں میں بابی جندال کا نمبر 12 واں ہے۔ سی این این  اور آر سی کی جانب سے یہ پول منعقد کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتہ جاری کئے گئے پول میں بابی جندال 13 ویں نمبر پر تھے۔بابی جندال دوسری میعاد کے لئے لوئشیانہ کے گورنر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT