Monday , June 25 2018
Home / Top Stories / بات چیت کیلئے امریکہ شمالی کوریا پر زائد شرائط نافذ نہیں کریگا

بات چیت کیلئے امریکہ شمالی کوریا پر زائد شرائط نافذ نہیں کریگا

واشنگٹن۔12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ نے آج شمالی کوریا کے قائد سے ملاقات کے تناظر میں شمالی کوریا پر کوئی زائد شرائط نافد نہیں کی ہیں سوائے اس کے کہ شمالی کوریا یہ وعدہ کرے کہ وہ اپنے نیوکلیئر میزائل کی ٹسٹنگ نہیں کرے گا اور ناہی امریکہ۔ جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر کوئی تنقید کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ ٹرمپ کے شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان سے ملاقات کے اعلان نے سب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا تھا۔ اپنی نوعیت کی ہونے والی پہلی ملاقات کے لیے شمالی کوریا پر کوئی زائد شرائط کا نفاذ نہیں کیا گیا ہے۔ وائٹ ہائوز کے نائب ترجمان راج شاہ نے یہ بات کہی جبکہ ٹریژری سکریٹری اسٹون نوچین نے کہا کہ اس ملاقات کے ذریعہ ٹرمپ کو یہ موقع ضرور ملے گا کہ وہ یہ دیکھیں کہ کیا شمالی کوریا کے ساتھ بھی کوئی سودے بازی کی جاسکتی ہے۔ مسٹر نوچین نے کہا کہ ٹرمپ اس معاملہ میں کافی واضح رائے رکھتے ہیں اور وہ یہ کہ کوریائی جزیرہ نما کو نیوکلیئر توانائی سے پاک جزیرہ نما میں تبدیل کیا جائے۔ دوسری طرف ٹرمپ انتظامیہ کے کچھ عہدیداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے لیے جن سخت تحدیدات کا نفاذ کیا گیا تھا اس نے کم جونگ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور وہ بالآخر ٹرمپ کو بات چیت کی پیشکش کر بیٹھے جیسے ٹرمپ نے بھی فراخدلی کے ساتھ قبول کرلیا۔ ہماری پالیسی ہے دبائو ڈالنا۔ ہم نے اپنے حلیف ممالک کو بھی شمالی کوریا پر دبائو بنائے رکھنے کی تلقین کی تھی۔ ہم نے چین اور اقوام متحدہ سے بھی شمالی کوریا پر دبائو بنانے کی اپیل کی تھی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے اور کم جونگ کو اپنے رویہ میں تبدیلی کرنی پڑی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا ہر سال مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیتے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے سرمائی اولمپکس کے دوران مشترکہ فوجی مشق کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب توقع ہے کہ یہ مشترکہ فوجی مشقیں ماہ اپریل میں کی جائیں گی۔ تاہم اس کے لیے سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مشرق وسطی کے سفر کے دوران ایک انٹرویو میں امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے مشتترکہ فوجی مشقوں کا وقت اور نوعیت بتانے سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT