Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / باجوڑ ایجنسی میں دھماکہ، قبائلی رہنما سمیت تین افراد ہلاک

باجوڑ ایجنسی میں دھماکہ، قبائلی رہنما سمیت تین افراد ہلاک

اسلام آباد۔ 22 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی سردار کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ سنیچر کی صبح باجوڑ ایجنسی کے صدر مقام خار سے تقربباً 15 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے آرنگ کے مقام پر پیش آیا۔انھوں نے کہا کہ حکومتی حامی قبائلی مشر ملک داوا خان اپنی گاڑی میں خار کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران سڑک کے کنارے نصب ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنے۔اہلکار کے مطابق حملے میں قبائلی سردار سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT