Wednesday , January 24 2018
Home / بچوں کا صفحہ / بادشاہ بہتر یا پیڑ

بادشاہ بہتر یا پیڑ

ایک لڑکا آم کے پیڑ پر پتھر مار کر آم توڑنے کی کوشش میںمشغول تھا۔ اسی درمیان غلطی سے لڑکے کا نشانہ چوک گیا اور ایک پتھر وہاں گذرتے ہوئے بادشاہ کے سر پر لگ گیا۔

ایک لڑکا آم کے پیڑ پر پتھر مار کر آم توڑنے کی کوشش میںمشغول تھا۔ اسی درمیان غلطی سے لڑکے کا نشانہ چوک گیا اور ایک پتھر وہاں گذرتے ہوئے بادشاہ کے سر پر لگ گیا۔
بادشاہ کے سپاہیوں نے اسے پکڑ لیا ۔ بادشاہ نے اس لڑکے سے کہا تم سزا کے قابل ہو کیونکہ آئندہ تم پھر کبھی اس راستے سے گذرتے ہوئے کسی بادشاہ مسافر یا ہماری رعایا کے اوپر پتھر چلانے کی ہمت نہیںکرو گے تم مجرم ہو اور تمہیں سزا ضرور ملے گی۔ لڑکا خوفزدہ ہوگیا پھر بھی اس نے بادشاہ سے عرض کیا ۔ بادشاہ سلامت جب میں آپ کے پیڑ پر پتھر چلا رہا تھا مجھے بطور تحفہ میٹھے اور رسیلے پھل کھانے کو مل رہے تھے لیکن بے خبر ی میں نشانہ چوک جانے سے پتھر آپ کو لگ گیا تو آپ مجھے سزا دے رہے ہیں۔ معاف کیجئے آپ سے زیادہ نرم دل اور رحم دل تو آپ کا پیڑ ہے ۔ یہ سنتے ہی بادشاہ لڑکے کو اس کی حاضر دماغی پر داد دی اور اسے آزاد کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT