Tuesday , December 12 2017
Home / بچوں کا صفحہ / بادشاہ کا انصاف

بادشاہ کا انصاف

بہت پرانی بات ہے ایک گاؤں میں ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا ۔ اس بادشاہ کا نام عادل تھا ۔ بادشاہ بہت عقلمند اور انصاف پسند تھا ۔ اس کی رعایا اس سے بہت خوش تھی ۔ اسی گاوں میں ایک غریب عورت رہتی تھی ۔ اس کا اکلوتا بیٹا تھا ۔ ابھی بچہ دو سال کا ہی تھا کہ اس کے باپ کا انتقال ہوگیا ۔ غریب عورت بے چاری دوسری کے گھر میں کام کر کے گھر چلاتی وہ اپنے بیٹے سے بہت پیار کرتی تھی ۔ اس کی پڑوسن تھی ۔ یہ ساری چیزیں دیکھ کر من ہی من جلتی تھی ‘ کیوں کہ اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔
ایک دن جب غریب عورت دوسروں کے گھر کام کرنے گئی تب اس پڑوسن نے اس کے بچے کو اٹھالیا ۔ غریب عورت جب گھر لوٹی تو اس نے دیکھا کہ اس کا بچہ گھر میں نہیں ہے ۔ وہ بہت رونے لگی اس نے بچے کو بہت ڈھونڈا پر اسے بچہ نہیںملا ۔ جب وہ پڑوسن کے گھر گئی تو وہاں اس نے اپنے بچے کو دیکھا تب اس کی جان میں جان آگئی ۔ لیکن جب اس نے اپنے بیٹے کو جی سے لگانا چا ہا تب اس کی پڑوسن نے اسے دھکا مار کر گرادیااور کہنے لگی ’’دور ہوجا میرے بچے سے ‘ یہ میرا بچہ ہے جا یہاں سے ‘‘ بچے کی جاں یہ سن کر دنگ رہ گئی اور دونوں میں تو تو میں میں ہونے لگی ۔
دونوں نے بادشاہ عادل کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ۔ دونوں دربار میں بچے کے ساتھ آئیں اور دربار میں جھگڑا کرنے لگیں ۔ یہ دیکھ کر بادشاہ نے دونوں کو چپ رہنے کا حکم دیا ۔ ہم فیصلہ کریں گے کہ بچہ کس کا ہے۔ بادشاہ نے سپاہیوں کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ بچے کی ماں چیخ پڑی اور کہنے لگی کہ یہ بچہ میرانہیں ہے ۔ مجھے یہ بچہ نہیں چاہئے ۔ یہ سن کر بادشاہ نے بچے کواس کی ماں کے حوالے کر دیا اور بچے کی نقلی ماں کو بچہ چرانے اور جھوٹ بولنے کے جرم میں قید خانے میں ڈال دیا ۔

TOPPOPULARRECENT