Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بادے پلی میں پینے کے پانی کی قلت

بادے پلی میں پینے کے پانی کی قلت

جڑچرلہ۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نگر پنچایت علاقہ بادے پلی میں پینے کے پانی کی قلت سے عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بادے پلی نگر پنچایت کے مختلف محلہ جات میں پندرہ دن تا ایک ماہ میں ایک مرتبہ نلوں میں پانی کی سربراہی ہورہی ہے جس کے باعث عوام کو پانی ناکافی ہورہا ہے۔ محلہ فضل بنڈہ پرانا بازار مدینہ کالونی، تعلیق کلب، سنگل گڈہ، محلہ اسلامیہ جوہر نگر، ترکاری مارکٹ علاقہ نیتا جی چوک گنج علاقہ دیگر محلہ جات میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہورہی ہے جبکہ کاورم پیٹ گرام پنچایت مختلف محلہ جات میں پینے کے پانی کی قلت پائی جارہی ہے۔ نو منتخبہ سرپنچ بی وینکٹیشم سرکاری عہدیداران سے نمائندگی کرتے ہوئے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ بادے پلی نگر پنایت بلدیہ میں چیرمین کونسلرس نہ رہنے کی وجہ سے دفتر نگر پنچایت بادے پلی لاپرواہی کا شکار ہوگیا ہے۔

 

ڈی ایس پی کا آج دورہ کوبیر
کوبیر( عادل آباد )۔ /16ڈسمبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوبیر پولیس اسٹیشن میں آج بھینسہ محکمہ پولیس ڈی ایس پی نے اچانک دورہ کیا اور کوبیر سب انسپکٹر سے مواضعات میں جرائم کے متعلق تمام تفصیلات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں کوبیر منڈل کے موضع پارڈی بی کو پولیس جوانوں کے ہمراہ ڈی ایس پی بھینسہ نے آیا پرسومی پروگرام میں شرکت کی اور کچھ دیر بعد بھینسہ واپس روانہ ہوئے۔ اس موقع پر ضلع چیرمین کاٹن فیکٹری کے بھینسہ رام راؤ پٹیل، ایم پی ٹی سیز، سرپنچس، ٹی آر ایس پارٹی قائدین، بھینسہ ڈی ایس پی راملو، محکمہ پولیس کے عملے کے علاوہ عوام کثیر تعداد میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT