Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بادے پلی نگر پنچایت کی ترقی کیلئے 14 کروڑ منظور

بادے پلی نگر پنچایت کی ترقی کیلئے 14 کروڑ منظور

جڑچرلہ میں منعقدہ اجلاس سے ریاستی وزیر لکشمار یڈی کا خطاب

جڑچرلہ۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی پنچایت بادے پلی میں ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت کی جانب سے 14 کروڑ روپئے کی رقم منظور ہونے پر بلدی حکام کے ساتھ ایک اجلاس کو منعقد کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے ضمن میں انہوں نے کمشنر نگر پنچایت کو مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ 14 کروڑ روپئے کی رقم سے بادے پلی علاقہ میں جملہ 196 کاموں کو انجام دیا جائے گا جن میں سڑکوں اور ڈرینیج کی تعمیر کے علاوہ اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب اور دوسرے کام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر سے مخاطب ہوکر دوران موسم باراں کے دوران ہونے والی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد اندرون 20 یوم ان کاموں کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بادے پلی میں قبرستانوں کی حصار بندی، کمیونٹی ہال کے زیرالتواء کام کو جلد شروع کرنے نیز اسٹیڈیم کو ترقی دینے کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے بادے پلی علاقے کے والمیکی نگر، سری رام نگر، نلہ کنٹہ ، راجیونگر، ویلکم بورڈ اور دیگر مقامات پر بارش کے باعث ہونے والے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ نگر پنچایت کمشنر مسرز سنیتا، ڈی ای محمد ریاض، اے ای رمنامورتی، سائی کرن کے علاوہ بلدی اسٹاف نگر پنچایت کا عملہ اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT