Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بادے پلی گرلز ہائی اسکول کی طالبات کو ایوارڈ

بادے پلی گرلز ہائی اسکول کی طالبات کو ایوارڈ

بادے پلی 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بادے پلی ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول اُردو میڈیم میں آج ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی نگرانی جناب محمد ضیاء الدین نیر نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر پانڈو رنگا ریڈی ریٹائرڈ آئی اے ایس، محمد علی دانش سینئر ٹی آر ایس اقلیتی قائد نے شرکت کی۔ بعدازاں مسٹر پانڈو رنگا ریڈی ریٹائرڈ آئی اے ایس

بادے پلی 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بادے پلی ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول اُردو میڈیم میں آج ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی نگرانی جناب محمد ضیاء الدین نیر نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر پانڈو رنگا ریڈی ریٹائرڈ آئی اے ایس، محمد علی دانش سینئر ٹی آر ایس اقلیتی قائد نے شرکت کی۔ بعدازاں مسٹر پانڈو رنگا ریڈی ریٹائرڈ آئی اے ایس نے اس تقریب میں طلبہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ اس ٹرسٹ کے تحت اِن بچوں کی حوصلہ افزائی تعلیم کی تربیت و ذہین طلبہ میں کیاش ایوارڈ تقسیم کرنے پر اِن طلباء میں دوسرے طلباء کو عبرت حاصل ہونے کی ترغیب دی۔ بعدازاں محمد علی دانش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس اسکول میں ٹرسٹ کی جانب سے 2 ودیا والینٹرس تنخواہ ٹرسٹ کی جانب سے دینے پر شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں جناب ضیاء الدین نیر نے کہاکہ تیس سال سے یہ ٹرسٹ طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتا آرہا ہے۔ انھوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ آئندہ سال ایس پی تلنگانہ بھر میں ٹرسٹ کی جانب سے غریب و مستحق بیواؤں کی امداد کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر مدرس قیصر سلطانہ، محمد اشواق کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اس تقریب کی کارروائی نکہت جہاں نے کی اور ان اصحاب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اسکول اسٹاف موجود تھا۔

TOPPOPULARRECENT