Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / بارات نکالنے پر 25 مقدمات کا اندراج

بارات نکالنے پر 25 مقدمات کا اندراج

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شادی کی بارات کے نام پر پرانے شہر میں نوجوان حدود پار کررہے ہیں جس کی وجہ سے کئی طرح کے مسائل جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے پولیس بارات کے نام پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے اور اس مناسبت سے پولیس نے ’ اینٹی بارات نیو سنس گینگس ‘ ( اے بی این جی ) تشکیل دی ہے اور یہ اینٹی بارات ٹیمیں پولیس کنٹرول روم ، حیدرآباد کمانڈ کنٹرول ، ڈی جے کنٹرول اور مقامی عوام کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات پر حرکت میں آئیں گی اور اینٹی بارات ٹیم میں ایک سب انسپکٹر اور 10 پولیس کانسٹبلس ہوں گے ۔ شہر کے مختلف علاقے جیسے چارمینار ، میر چوک ، سنتوش نگر ، فلک نما اور دیگر پولیس اسٹیشنس کی حدود میں یہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ڈی سی پی ، وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ بارات کے نام پر ہنگامہ آرائی کرنے پر 25 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور چار افراد کو ریمانڈ کیا گیا ہے علاوہ ازیں بیانڈ باجوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے اور گاڑیوں کے سائلنسرس کے ذریعہ زور دار آواز اور غیر ضروری ہارن بجا کر صوتی آلودگی اور عوام کو پریشان کرنے والوں کی گاڑیاں ضبط کر کے عدالت میں پیش کی جائیں گی اور اگر اینٹی بارات نیو سنس گینگس بروقت کارروائی نہ کرنے پر ٹیم میں موجود پولیس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اگر کسی علاقہ میں بارات کے نام پر ہنگامہ آرائی کی جائے تو عوام کنٹرول روم کے سیل نمبر 9490616551 پر شکایت کرسکتے ہیں

TOPPOPULARRECENT