Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / باراں رحمت کیلئے دعا کرنے کی اپیل

باراں رحمت کیلئے دعا کرنے کی اپیل

بیدر۔9جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمدتصدق ندوی امیر علماء ویلفیر سوسائٹی چیٹگوپہ جوائنٹ سکریٹری جمعیت العلماء ہند ضلع بیدر نے تمام مسلمانوں سے بالخصوص ائمہ مساجد سے نماز کے موقع پر بارش کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ مولانا نے کہا کہ اس وقت بارش کی شدید ضرورت ہے کسانوں کیجانب سے تخم ریزی ہوچکی ہے ۔ امید کی نگاہیں آسمانوں پر ٹکی ہ

بیدر۔9جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمدتصدق ندوی امیر علماء ویلفیر سوسائٹی چیٹگوپہ جوائنٹ سکریٹری جمعیت العلماء ہند ضلع بیدر نے تمام مسلمانوں سے بالخصوص ائمہ مساجد سے نماز کے موقع پر بارش کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ مولانا نے کہا کہ اس وقت بارش کی شدید ضرورت ہے کسانوں کیجانب سے تخم ریزی ہوچکی ہے ۔ امید کی نگاہیں آسمانوں پر ٹکی ہوئیں ہیں ‘ اس وقت بارش نہ تو فصلیں تباہ ہوسکتی ہیں اور چوپایوںکیلئے چارے کا بحران پیدا ہوسکتا ہے اور ابھی سے کئی مقامات پر پینے کی سنگین قلت چل رہی ہے ۔ آئے دن گرانی آسمان کو چھونے لگی ہے اگر یہی حال رہا تو نہ جانے آنے والے دنوں میںکیا ہوگا ۔ مولانا ندوی نے مزید کہا کہ جب روئے زمین پر گناہوں کی کثرت اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پامالی ہوتو ہے تو اللہ رب العزت اپنی رحمت روک لیتا ہے ۔ بندوں کے جیسے اعمال آسمانوں پر جاتے ہیں ‘ اوپر سے ویسے ہی فیصلے اترتے ہیں حضرت موسیٰؑ کے زمانے میں صرف ایک اللہ کے عاصی بندے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے باراں رحمت کو روک لیا تھا ۔ آج ہر طرف گناہوں کا سیل رواں ہے ‘ معاشرے میں سود ‘ شراب ‘ جوا ‘ جھوٹ ‘ بے حیائی ‘ حقوق تلفی ‘ ظلم و زیادتی ‘قتل و غارت گری عام ہے ۔ ان حالات میں کیسے اللہ کی رحمت بندوں کی طرف مائئل ہوگی لہذا ہمیں چاہیئے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بارگاہ رب العزت میں انتہائی عاجزی و انکساری ندامت و شرمندگی کے ساتھ اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کریں ۔ ہر بندہ اللہ کی طرف رجوع ہوکر آہ زاری کریں اور ایسی بارش کی دعا مانگیں جو ہر اعتبار سے باعث خیر و نفع بخش ہو ۔ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم گنہگاروں پر رحم وک رم عفوودرگذر کا معاملہ فرماکر باراں رحمت کا نزول فرمادے ۔

TOPPOPULARRECENT