Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / بارتولی زیکا وائرس سے متاثر ، علاج جاری

بارتولی زیکا وائرس سے متاثر ، علاج جاری

روم۔18جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق فرانسیسی  ٹینس اسٹار مارین بارتولی کا اطالوی دواخانہ میں علاج شروع ہوگیا۔ جسم میں موذی زیکا وائر س کی موجودگی کے باعث ان کے وزن میں انتہائی تیزی سے کمی آئی تھی جس پر انہیں اپنی زندگی سے متعلق خطرات لاحق ہوگئے تھے۔ تین سال قبل بین الاقوامی ٹینس سے سبکدوشی کے بعد وہ اب تک بیس کلو سے زائد وزن کھو چکی ہیں۔ طبی مرکز میں انہیں خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے تاکہ وائرس کے باعث خوراک ترک کرنے کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے ۔انہوں نے صحت یابی کے بعد ٹینس میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس پر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT