Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / بارسلونا اسٹار میسی کی افغان بچے سے ملاقات

بارسلونا اسٹار میسی کی افغان بچے سے ملاقات

دوحہ ۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایک افغان بچے نے، جنہیں گھر میں بنی لیونل میسی کی 10 نمبر والی شرٹ پہننے پر دنیا بھر میں شہرت ملی تھی، آخر کار اپنے ہیرو سے ملاقات کا موقع مل گیا ہے۔چھ سالہ مرتضیٰ احمدی کی دھاری دار پلاسٹک بیگ سے بنی شرٹ پہنے تصویر اس سال جنوری میں وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد بارسلونا کے اسٹرائیکر نے انھیں اپنی ایک دستخط شدہ شرٹ بھیجی تھی۔قطر 2022 ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق اب مرتضیٰ احمدی کی لیونل میسی سے دوحہ میں ملاقات ہوئی ہے۔بارسلونا کی ٹیم اس وقت دوحہ میں ہے  اس موقع پر مرتضیٰ احمدی میسی کے ساتھ گراؤنڈ میں ٹہلتے ہوئے نظر آئے۔سپریم کمیٹی نے احمدی اور میسی کی تصویر کو ٹویٹ کیا ہے۔ ایک تصویر جو دنیا دیکھنا چاہتی تھی۔ایک چھ سالہ بچے نے اپنے ہیرو میسی سے ملنے کا خواب دیکھا تھا جو آخر کار شرمندہِ تعبیر ہوا۔احمدی کا تعلق افغان صوبے غزنی کے جاغوری ضلع سے ہے انہیں علاقے میں شدید لڑائی کی وجہ سے مئی میں پاکستان نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔مرتضیٰ کی شناخت آسٹریلیا میں رہنے والے ان کے چچا عظیم احمدی نے کی تھی اور انھوں نے ہی میڈیا کا اپنے بھائی اور مرتضی کے والد عارف سے رابطہ کروایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT