Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / بارسلونا حملے : دو مشتبہ افراد مراقش میں گرفتار

بارسلونا حملے : دو مشتبہ افراد مراقش میں گرفتار

رباط۔ 23اگست (سیاست ڈاٹ کام) بارسلونا میں وین حملے میں 13لوگوں کے مارے جانے کے واقعہ میں مبینہ طورپر سازش رچنے والوں سے تعلقات رکھنے والے دو مشتبہ افراد کو مراقش پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ سرکاری ٹی وی چینل 2ایم نے آج یہ اطلاع دی۔ان میں سے ایک 28سالہ شخص کو ناڈور میں گرفتار کیا گیا ہے جو میلیلا کے اسپینش انکلیو کے قریب ہے ۔ چینل کے مطابق اس پر نہ صرف دولت اسلامیہ سے تعلقات ہونے کے شبہ ہے بلکہ اس نے رباط میں اسپین کے سفارت خانہ پر حملہ کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔ حالانکہ اس مبینہ سازش کی تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارسلونا حملے میں مشتبہ اور مراقش کے نوجوان شہریوں کے مابین راست طورپر کوئی تعلق ہونے کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ اس مشتبہ شخص کے ذریعہ فیس بک پر بارسلونا حملے کا جشن منانے کی خبر ضرور ہے ۔چینل کے مطابق الجیریا سے ملحقہ مراقش کے سرحدی اوزندو شہر سے دوسرے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ دوسرا مشتبہ شمال مشرقی اسپین کے ریپول کا رہنے والا ہے جہاں دہشت گردانہ سیل سے وابستہ کئی اراکین رہتے ہیں۔دونوں مشتبہ افراد کو گزشتہ اتوار کو ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مراقش کے حکام نے ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ بارسلونا میں گزشتہ جمعرات کو اسپین پولیس نے 22سالہ مراقش کے شہری وین ڈرائیور یونس ابویعقوب کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔ اس کی وین نے لاس رامبلاس میں 13افراد کی جان لی تھی اور 120دیگر کو زخمی کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT