Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / بارسلونا فاتح، لا لیگا میں سرفہرست

بارسلونا فاتح، لا لیگا میں سرفہرست

میڈرڈ۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) دو گول کے خسارے کے بعد بارسلونا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ریئل سوسداد کے خلاف 4۔2 سے شاندار جیت درج کر لی ہے اور اب وہ لا لیگا فٹ بال چمپئن شپ میں نو نشانات کی برتری کے ساتھ پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔اگست میں ریئل میڈرڈ کے خلاف 1۔5 کی شکست کے بعد بارسلونا نے ٹورنمنٹ میں زبردست واپسی کی ہے ۔بارسلونا فی الحال29 میچوں میں ناقابل تسخیر رہا ہے ۔ سوسداد کے خلاف ہوئے میچ میں اگرچہ بارسلونا دو گول سے پچھڑ گئی لیکن اس نے پھر واپسی کرتے ہوئے دو گول کے فرق سے مقابلہ جیتا۔اس گراؤنڈ پر وہ لا لیگا میں سال2007 کے بعد سے کبھی بھی نہیں جیتی تھی۔بارسلونا مڈفیلڈر سرجیو بسکوئٹس نے کہا کہ لیگ میں ہم نے کئی برسوں سے یہاں کوئی میچ نہیں جیتا ہے اور جب ہم پچھڑ گئے تو ہمیں لگا کہ اس مرتبہ بھی یہی نتیجہ ہونے والا ہے ۔لیکن ہم نے واپسی کر لی ہے اور اس وقت بہترین تال میں ہیں ۔ہمارے بہت سے حریف بھی کافی پچھڑ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اب ناقابل تسخیر بنے ہوئے ہیں اور مشکل میدانوں پر بھی ہم نے جیت درج کی ہے ۔سوپر کپ میں شکست کے بعد سے ہم نے آگے کی طرف ہی دیکھا ہے اور ہم آگے جا رہے ہیں۔بارسلونا نے اس سے پہلے جمعرات کو کنگز کپ میں سیلٹا ویگو کے خلاف 5۔0 کی کامیابی اپنے نام کی تھی۔پولنھو نے بھی ٹیم میں اپنی موجودگی درج کروائی اور مڈفیلڈ میں وہ اہم ثابت ہوئے ۔برازیلی کھلاڑی نے چار میں سے پہلا گول ٹیم کے لئے کیا اور لیگ میں اپنی گولس کی تعداد کو آٹھ تک پہنچا دیا۔ریئل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو چار گول کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔بارسلونا کی روایتی حریف فی الحال لا لیگا میں 19 نشانات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ایٹلیٹکو اور تیسرے مقام پر والنسیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT