Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / بارسلونا لوئس سوریز کو خریدنے کیلئے تیار

بارسلونا لوئس سوریز کو خریدنے کیلئے تیار

میڈرڈ3 جولائی(سیاست ڈاٹ کام )ہسپانوی کلب بارسلونا برطانوی کلب لیورپول سے تعلق رکھنے والے ا سٹرائیکر لوئس سوریز کو خریدنے کے لیے باضابطہ طور پر بات چیت لندن میں شروع کردیا۔اس بات چیت میں دونوں کلبوں کے نمائندے 27 سالہ سواریز کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ سواریز کا لیورپول سے معاہدہ ختم ہونے میں ابھی چار سال کا وقت باقی ہے۔ بارسلونا کلب سوریز کو 6 کروڑ پاونڈ میں لیورپول سے خریدے گا۔ تاہم لیورپول سواریز کے لیے آٹھ کروڑ پاونڈ کی رقم کی توقع رکھتا ہے۔برطانوی کلب لیورپول نے 2011 میں سواریز کو ہالینڈ کے کلب آئیکس سے دو کروڑ پاونڈ میں خریدا تھا۔یاد رہے کہ یوروگوائے سے تعلق رکھنے والے متنازعہ لیکن باصلاحیت کھلاڑی سوریز کو گذشتہ ہفتے ورلڈ کپ فٹبال کے میچ میں اطالوی کھلاڑی جورجیو چیلینی کو کترنے کی پاداش میں نو میچوں کی پابندی اور چار ماہ تک فٹبال کی کسی بھی سرگرمی سے دور رہنے کی سزا دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT