Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / بارسلونا نے نیمرکا 26 ملین یوروبونس روک دیا

بارسلونا نے نیمرکا 26 ملین یوروبونس روک دیا

بارسلونا۔2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) معروف فٹ بال کلب بارسلونا نے برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمر جونیئر کا 26 ملین یورو کا بونس روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔انہیں معاہدے کے تحت بارسلونا کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنا ہے اور انہیں بونس کی ادائیگی نہ کرنے کا اصل سبب یہ کہ وہ 222 ملین کی خطیر رقم کے عوض پیرس سینٹ جرمین سے نیا معاہدہ نہ کر سکیں۔ بارسلونا کے ساتھ 2021 تک نیمر جونیئر سے کئے جانے والے معاہدہ میں 26 ملین یورو کی شق بدستور موجود ہے تاہم حکام نے ان کی ممکنہ منتقلی کے خدشے کو دیکھتے ہوئے ادائیگی موخر کر دی ہے۔

رنگنا ہیراتھ کی جلد صحتیابی مشکل
کولمبو۔2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے کارگذار کپتان ر نگنا ہیراتھ کی فٹنس مسائل کے باعث ہندوستان کیخلاف کل شروع ہونیوالے دوسرے ٹسٹ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔ہیراتھ پہلے ٹسٹ کے دوران انگلی زخمی کروا بیٹھے تھے۔ ٹیم منیجر نے کہا ہے کہ ہیراتھ کی انگلی میں ابھی بھی سوجن ہے اور ڈاکٹرز ان کی تکلیف کا جائزہ لے رہے ہیں انکی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ڈاکٹر ز کی رپورٹ کودیکھ کر کیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT