Thursday , April 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / بارسلونا ٹیم لالیگا خطاب کے اور قریب پہنچ گئی

بارسلونا ٹیم لالیگا خطاب کے اور قریب پہنچ گئی

بارسلونا۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ہسپانوی کلب بارسلونا نے اس سیزن میں روایتی حریف کلب رئیل میڈرڈ کو لا لیگا خطاب سے محروم کرنے کی راہ ہموار کرلی۔ایتھلیٹک بلباو کے خلاف 2گول سے کامیابی نے ان کا چیمپیئن بننا بڑی حد تک یقینی بنا دیا۔دفاعی چیمپیئن رئیل میڈرڈ اس وقت لیگ میں تیسرے مقام پر ہے اس کیلئے پہلے مقام پر پہنچنا ممکن نظر نہیں آتا۔ہوم گراونڈ پر کھیلے گئے اس میچ کے دوران لوئس سواریز کی جگہ ٹیم کا حصہ بننے والے پیکو القیصر نے میچ کے ابتدائی منٹوں میں بارسلونا کو برتری دلا دی تھی۔فلپے کوٹنہو نے بھی ایک اچھی موو پر کوشش کی لیکن ان کی شاٹ گول بار سے ٹکرا کر باہر چلی گئی۔ عثمان ڈیمبیلے کے عمدہ پاس پر لیونل میسی نے گول کرکے برتری مستحکم کردی۔ میسی اس سیزن میں لالیگا میں 25گول کرچکے ہیں۔ یہ میچ0۔2 سے بارسلونا کے نام رہا اور اس طرح اس نے لا لیگا میں مسلسل 29 فتح بھی حاصل کرلی۔ٹیموںکے جدول پر اس کی قریب ترین حریف ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈ اس سے 11نشانات پیچھے ہے ۔

متھالی اور ہرمن کودرجہ بندی میں نقصان
نئی دہلی۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ونڈے ٹیم کی کپتان متھالی راج جاری تازہ ترین خواتین آئی سی سی درجہ بندی میں بیٹس ویمنس میں چوتھے مقام پر جبکہ ہرمن پریت کور نویں نمبر پر کھسک گئی ہیں۔اس فہرست میں نیوزی لینڈ کی کپتان سوجی بیٹس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 89، ناٹ آؤٹ101 اور 44 رن کی اننگز کھیلنے کے ساتھ نہ صرف4000 ونڈے رنز پورے کئے بلکہدرجہ بندی میں میگ لیننگ اورمتھالی کو پیچھے چھوڑکر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔آسٹریلیا کی ایلس پیری خواتین میں پہلے مقام پر ہیں۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے ہرمن پریت بیٹنگ کی درجہ بندی میں نقصان کے بعد نویں مقام پر چلی گئی ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف 3۔0 کی شکست میں دو نصف سنچریاں بنانے والی اسمرتی منگھانا نے14 مقام کی چھلانگ لگائی ہے اور اب وہ 14 ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ ٹاپ 20 میں یہی تین ہندوستانی کھلاڑی موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT