Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / بارسلونا چھوڑنے اور کوچ کو ہٹانے کی تردید : میسی

بارسلونا چھوڑنے اور کوچ کو ہٹانے کی تردید : میسی

بارسیلونا۔13جنوری(سیاست ڈاٹ کام) لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ بارسلونا کلب نہیں چھوڑ رہے ہیں اور یہ خبریں کہ انھوں نے کوچ لوئی اینریک کا استعفی کا مطالبہ کیا تھا ’ایک جھوٹ‘ ہے۔خبر تھی کہ 27 سالہ میسی بارسلونا کلب کے کوچ اینریک کے ساتھ جھگڑے کے بعد کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔میسی نے کہا میں اپنی ٹیم کو چھوڑ کر کسی اور ٹیم چاہے وہ چیلسی ہو یا م

بارسیلونا۔13جنوری(سیاست ڈاٹ کام) لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ بارسلونا کلب نہیں چھوڑ رہے ہیں اور یہ خبریں کہ انھوں نے کوچ لوئی اینریک کا استعفی کا مطالبہ کیا تھا ’ایک جھوٹ‘ ہے۔خبر تھی کہ 27 سالہ میسی بارسلونا کلب کے کوچ اینریک کے ساتھ جھگڑے کے بعد کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔میسی نے کہا میں اپنی ٹیم کو چھوڑ کر کسی اور ٹیم چاہے وہ چیلسی ہو یا مانچسٹر سٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔میں تنگ آ گیا ہوں ان خبروں سے۔ میں نے کسی سے کسی کو نکالنے کا نہیں کہا۔میسی نے کہا لوگ تو ایسے سمجھتے ہیں جیسے میں کلب چلا رہا ہوں۔ میں کسی سے بھی کوئی فیصلہ کرنے کا نہیں کہتا۔ لوگ ایسی باتیں ہمیں نقصان پہنچانے کے لئے کرتے ہیں۔ زیادہ افسوس اس وقت ہوتا ہے جب ایسی باتیں بارسلونا ہی کے لوگ کرتے ہیں۔ ہمیں متحد رہنا چاہیے۔ میسی نے فیفا کاسال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ نہ ملنے پر کہا ہے کہ ان کا مقصد ٹیم کے لئے ایسے مظاہرے کرنا ہے جو فتوحات میں کلیدی ادا کرے ۔

TOPPOPULARRECENT