Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بارسلونا چیمئنز فٹبال لیگ کے کوارٹر فائنل میں داخل

بارسلونا چیمئنز فٹبال لیگ کے کوارٹر فائنل میں داخل

لندن۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں بارسلونا نے پیرس سینٹ جرمین کو 6 کے مقابلے ایک گول سے شکست دے دی۔ میسی نے بھی پنالٹی کِک پر ایک گول اسکور کیا۔ بارسلونا کو تیسرے ہی منٹ میں پیرس سینٹ جرمین کے خلاف پہلی برتری مل گئی ، میچ کے 39ویں منٹ میں پی ایس جی کے پلیئر نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کر کے بارسلونا کی برتری 2-0  کر دی ، بارسلونا کی جانب سے تیسرا گول میسی نے پنالٹی کِک پر کیا۔ مخالف ٹیم نے کچھ ہمت دکھائی اور باسٹھویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 2-1  کر دیا ۔ بارسلونا کے کھلاڑیوں نے حریف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ، جس کے نتیجے میں انہوں نے وقفے وقفے سے مزید تین گولز اسکور کئے جبکہ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکی۔اس کامیابی کے بعد میسی کی زیرقیادت ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT