Saturday , October 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / بارسلونا کا چیلسی اور میڈرڈ کا پیرس سے کوارٹرفائنل

بارسلونا کا چیلسی اور میڈرڈ کا پیرس سے کوارٹرفائنل

جنیوا۔13ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹرفائنل ڈراز کا اعلان کردیاگیا اور دفاعی چیمپئن ریئل میڈرڈ کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین، چیلسی کا سامنا پانچ مرتبہ کی چیمپئن بارسلونا جبکہ ٹوٹنہم گزشتہ سال کی فائنلسٹ یوونٹس سے ٹکرائے گی۔ تفصیلات کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ڈراز کا اعلان جنیوا میں کیاگیا۔ ڈراز کے مطابق پہلے کوارٹر فائنل کا فرسٹ لیگ میچ 13فروری 2018 کو انگلش ٹیم ٹوٹنہم اور اطالوی چیمپئن یوونٹس کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ سیکنڈ لیگ میں دونوں ٹیمیں 7مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم باسل انگلش ٹیم مانچسٹرسٹی سے فرسٹ لیگ میں 13فروری کوہی سامنا کرے گی جبکہ سیکنڈ لیگ میں دونوں ٹیمیں 7مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا کوارٹر فائنل دو سابق چیمپئنز پرتگیزی کلب پورٹو ایف سی اور انگلش ٹیم لیورپول کے درمیان فرسٹ لیگ کا میچ 14فروری کو ہوگاجبکہ سیکنڈ لیگ میں 6مارچ کو دونوں ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ کوارٹرفائنلس کا سب سے بڑا فرسٹ لیگ میچ 14فروری کو دفاعی چیمپئن ریئل میڈرڈ اور فرانسیسی ٹیم پیرس سینٹ جرمین کے درمیان ہو گاجبکہ سیکنڈ لیگ میں 6مارچ کو دونوں حریف آمنے سامنے ہوں گے۔ کوارٹرفائنلس کا ایک اوربڑا معرکہ 2012کی چیمپئن انگلش ٹیم چیلسی اور پانچ مرتبہ کی چیمپئن بارسلونا کے درمیان فرسٹ لیگ میچ 20فروری کو ہوگا جبکہ دونوں ٹیمیں سیکنڈ لیگ میں 14مارچ کو ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ جرمن چیمپئن بائرن میونخ کا مقابلہ پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل کھیلنے والی ترکش ٹیم بیسی کٹس سے 20فروری کو ہی فرسٹ لیگ میچ ہوگا جبکہ سیکنڈ لیگ میں دونوں ٹیمیں 14 مارچ کو مقابل ہوں گی۔ سابق انگلش اور یوئیفا چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ اورہسپانوی ٹیم سیویلا کے درمیان فرسٹ لیگ میچ 21فروری کو ہوگا جبکہ سیکنڈ لیگ میں 13مارچ کو دونوں ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ چیمپئنز لیگ کا آٹھواں اور آخری کوارٹرفائنل اطالوی ٹیم روما ایف سی اور یوکرین کی ٹیم شاخستر ڈونیستک 21فروری کو فرسٹ لیگ میچ میں سامنے ہوں گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیکنڈ لیگ 13مارچ کو ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT