Friday , November 24 2017
Home / پاکستان / بارش اور سیلاب سے 12 سے زیادہ ہلاک

بارش اور سیلاب سے 12 سے زیادہ ہلاک

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ بارش اور سیلاب سے ایک درجن سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے آفت زدہ ضلع چترال کے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ جمعرات کو بھی بحال نہیں ہو سکا ہے۔ ادھر ملک میں سیلاب کی پیش قیاسی کرنے والے ادارے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ دنوں کے دوران سندھ اور بلوچستان میں مانسون کی شدید بارش سے شہری علاقوں میں بھی سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب کے باعث چترال میں تین، صوبہ پنجاب میں تین اور صوبہ بلوچستان میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بالائی چترال میں تقریباً دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ گرم چشمہ میں متاثرین کی تعداد 60 ہزار اور وادی کیلاش میں 25 ہزار ہے اور اگر فوری طور پر رابطہ سڑکوں کو بحال نہیں کیا گیا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT