بارش سے متاثرہ مقابلوں کے دلچسپ نتائج متوقع

کراچی۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) 1992 کے ورلڈ کپ میں ایڈیلیڈ، اوول میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف صرف74رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی لیکن پھر بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہیں ہوسکا تھا۔اسی ایک نشان کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے کا موقع مل گیا۔ 2015ورلڈ کپ میں بھی بارش سے متاثرہ گروپ میچوں میںمحفوظ دن نہیں ہوگا۔میچ بارش سے متاثر ہ

کراچی۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) 1992 کے ورلڈ کپ میں ایڈیلیڈ، اوول میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف صرف74رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی لیکن پھر بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہیں ہوسکا تھا۔اسی ایک نشان کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے کا موقع مل گیا۔ 2015ورلڈ کپ میں بھی بارش سے متاثرہ گروپ میچوں میںمحفوظ دن نہیں ہوگا۔میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو فی کسایک نشان ملے گا۔تاہم چاروں کوارٹر فائنل،سیمی فائنلس اور فائنل میں محفوظ دن رکھا گیا ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے بموجب ناک آوٹ مقابلوں کو فیصلہ کن بنانے کے لئے محفوظ دن رکھا گیا ہے۔جبکہ گروپ مرحلے کے مقابلوں میں اگر کوئی میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کوفی کس ایک نشان ملے گا۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ ٹورنمنٹ کے بعض مقابلوں میں بارش کا بھی امکان ہے اس لئے بارش میچوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔تاہم کوارٹرفائنل24اور 26مارچ کو ہونے والے سیمی فائنل اور29مارچ کو ہونے والے ملبورن کے فائنل میںمحفوظ دن رکھا گیا ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں44 دن میں49مقابلے ہوںگے۔

TOPPOPULARRECENT