Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / بارش سے متاثر ہ سڑکوں کی 91 کروڑ کے مصارف سے مرمت ‘ کمشنر بلدیہ کا بیان

بارش سے متاثر ہ سڑکوں کی 91 کروڑ کے مصارف سے مرمت ‘ کمشنر بلدیہ کا بیان

حیدرآباد۔ 10 اکتوبر (سیاست نیوز) کمشنر بلدیہ جناردھن ریڈی نے کہا کہ شہر میں موسلادھار بارش سے متاثرہ سڑکوں کو 91 کروڑ کے مصارف سے مرمت کے علاوہ نئی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ بارش رکنے کے دو تین دن بعد کاموں کا آغاز کرنے ٹنڈرس طلب کئے جائینگے ۔ گزشتہ چند دنوں سے شہر میں بارش سے کئی علاقوں میں سڑکیں ناکارہ ہوگئی ہیں۔ سڑکوں پر گڑھے پڑگئے ہیں۔ ان کو بھرنے اور سڑکوں کی ری کار پیٹنگ کیلئے بلدیہ اقدامات کریگی ۔ اس کے علاوہ آئندہ بارش سے قبل شہر میں روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ 200 کیلومیٹر تک وائیٹ ٹاپنگ سڑک تعمیر کرنے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ شہر کی تمام سڑکوں کی مکمل تفصیلات کی تیاری میں پیشرفت ہوئی ہے۔ مختلف سڑکوں کی اراضیات کی نوعیت، سڑکوں پر ٹریفک کی شدت، سڑکوں کی خرابی کیلئے ذمہ دار بارش کے پانی، ڈرینج پانی کے مسائل، بار بار سڑکوں کی خرابی کی وجوہات کا جائزہ لینے روڈ ہسٹری تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر بلدیہ نے کہا کہ شہر میں کم وقت میں 6 تا 13 سینٹی میٹر بارش سے سڑکیں جھیل میں تبدیل ہورہی ہیں۔ اس پر فوری توجہ دینے انجینئرس کو ہدایت دی۔ کمشنر نے کہا کہ مختلف مقامات مثلاً الو گڈا بائی، ماڈل ہاؤز، ملکم چیرو، دپتی نگر، گچی باؤلی خواجہ گوڑہ جنکشن، گنگارام تالاب پلر نمبر 191 کے فورٹ ویو کالونی، ناگول آدرش نگر کی زیادہ متاثرہ مقامات کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ ان علاقوں میں ٹریفک، واٹر ورکس، محکمہ فائر کے علاوہ دوسرے متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کو جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT