Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / بارش سے مقابلہ متاثر،نیوزی لینڈ61 رنز سے فاتح

بارش سے مقابلہ متاثر،نیوزی لینڈ61 رنز سے فاتح

ویلنگٹن۔6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلا ون ڈے 61رنز سے جیت لیا۔ اس نے کامیابی کے لئے 316 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر166رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جو جاری رہی اور اسکی وجہ سے میچ ختم کردیا گیا۔بعد ازاں ڈکورتھ لیوس نظام کے تحت میزبان ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔ فخر زماں نے 82رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی 5وکٹیں صرف 54 رنز پر گر گئی تھیں۔ اظہر علی نے 6، محمد حفیظ نے ایک ، شعیب ملک نے 13 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ولیمسن نے 117 گیندوں میں8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 115 رنز بنائے۔اوپنرس مارٹین گپٹل(48) اور کولین مونرو(58) نے پہلی وکٹ کے لئے 12.3 اوورس میں 83 بناتے ہوئے ٹیم کو شاندار آغاز دیا۔پاکستان کے لئے عالمی نمبرایک بولر حسن علی پھر ایک مرتبہ کامیاب بولر ثابت ہوئے جنھوں نے 10 اوورس میں 61 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کا آوٹ کیا۔دیگر بولروں میں محمد عامر،رومان رئیس،فہیم اشرف اور فخرزماں نے فی کس ایک وکٹ اپنے نام درج کی۔

TOPPOPULARRECENT