Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بارش سے موسم خوشگوار

بارش سے موسم خوشگوار

حیدرآباد ۔ 14اگست ( سیاست نیوز) حیدرآباد اور ریاست تلنگانہ کے کئی علاقوں میں گذشتہ دو دن سے ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہنمکنڈہ اور نظام آباد میں 3.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ راماگنڈم میں 5اور حیدرآباد میں 3.5ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ شہر میں موسم خوشگوار ہوگیاہے اور عوام نے شدید گرمی و رطوبت سے راحت کی سانس لی ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب آئندہ تین دن کے دوران ساحلی آندھراپردیش میں کئی مقامات اور تلنگانہ میں بھی بعض مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ جنوب مغربی مانسون گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سرگرم تھا ۔ اس کی وجہ سے آندھراپردیش کے بھی کئی مقامات پر اچھی بارش ہوئی ۔حیدرآباد میں مطلع ابرآلود رہے گا اور ہلکی بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT